گوجرہ , ملت ایکسپریس کی زد میں آ کر نامعلوم شخص جاں بحق

 

Gojra, Unknown person dies after being hit by Millat Express

گوجرہ :  ریلوے اسٹیشن گوجرہ پر ملت ایکسپریس کی زد میں آ کر تقریباً 45 سالہ نامعلوم شخص جاں بحق ہوگیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور متاثرہ شخص کا طبی معائنہ کیا۔ ریسکیو اہلکاروں کے مطابق چیک کرنے پر نامعلوم شخص میں زندگی کی کوئی علامت موجود نہیں تھی۔


ریسکیو 1122 کے اہلکاروں نے ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا، جہاں لاش کو مزید قانونی کارروائی کے لیے ریلوے پولیس کے کانسٹیبل افضل کے حوالے کر دیا گیا۔

پولیس نے نامعلوم شخص کی شناخت اور واقعے سے متعلق مزید تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

اشتہار