گوجرہ : رکن پنجاب اسمبلی اسد زمان چیمہ نے 307 ساروکی کا دورہ کیا جہاں انہوں نے معروف سماجی شخصیت حاجی اصغر چیمہ کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔ اس موقع پر باہمی دلچسپی کے امور اور علاقائی معاملات پر خوشگوار ماحول میں گفتگو ہوئی۔ ملاقات کے دوران دیگر دوست احباب بھی موجود تھے۔
بعد ازاں ایم پی اے اسد زمان چیمہ نے پنجاب پولیس سے تعلق رکھنے والے ارشد چیمہ کے بڑے بھائی کے انتقال پر ان کی رہائش گاہ جا کر اہل خانہ سے اظہارِ تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ انہوں نے مرحوم کے بلند درجات اور لواحقین کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔
اس موقع پر اصلاح الدین سنی چیمہ، رانا علی صاحب (المحسن جیولرز) اور ملک غلام مصطفیٰ اعوان بھی ایم پی اے اسد زمان چیمہ کے ہمراہ موجود تھے۔
شرکاء نے مرحوم کے لیے دعائے مغفرت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت دے۔
اللہ پاک مرحوم کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔
