ٹوبہ ٹیک سنگھ: گوجرہ روڈ پر 288 ج ب سٹاپ کے قریب ٹریفک حادثے میں برائلر مرغیوں سے لدا ہنڈائی ڈالہ سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گیا، جس کے نتیجے میں ڈالے کا ڈرائیور زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق ہنڈائی ڈالہ کا ڈرائیور مبینہ طور پر ایک موٹر سائیکل سوار کو بچانے کی کوشش کر رہا تھا کہ گاڑی بے قابو ہو کر سڑک کنارے کھڑے ٹرک سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں 30 سالہ ڈرائیور عبداللہ زخمی ہوگیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور زخمی کو فوری ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔
بعد ازاں ریسکیو اہلکاروں نے زخمی عبداللہ کو مزید طبی امداد اور علاج کے لیے ڈی ایچ کیو ہسپتال ٹوبہ ٹیک سنگھ منتقل کر دیا۔
