گوجرہ، کبوتراں والا قبرستان کے قریب راجباہ میں ڈوب کر 6 سالہ بچہ جاں بحق

 

Gojra, 6-year-old boy dies after drowning in Rajbah near Kabutranwala graveyard

وجرہ: کبوتراں والا قبرستان کے قریب واقع راجباہ میں ڈوبنے سے 6 سالہ بچہ جاں بحق ہوگیا، جس سے اہلِ خانہ پر غم کا پہاڑ ٹوٹ پڑا۔

تفصیلات کے مطابق چک نمبر 348 مقبول پور کا رہائشی 6 سالہ دانیال حمد اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ ایک مقامی میرج ہال میں ولیمے کی تقریب میں شرکت کے لیے آیا ہوا تھا۔ اہلِ خانہ تقریب میں مصروف تھے کہ اسی دوران کمسن دانیال کھیلتے کھیلتے قریب واقع راجباہ کے کنارے پہنچ گیا اور حادثاتی طور پر پانی میں گر کر ڈوب گیا۔

واقعے کی اطلاع ملتے ہی اہلِ علاقہ اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور بچے  راجباہ سے نکال لیا گیا، تاہم وہ جانبر نہ ہو سکا۔

کمسن بچے کی اچانک موت کی خبر سنتے ہی شادی کی تقریب کی خوشیاں ماتم میں تبدیل ہوگئیں جبکہ اہلِ خانہ غم سے نڈھال ہوگئے۔ علاقے کے شہریوں نے بھی افسوسناک واقعے پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ راجباہوں اور نہروں کے اطراف حفاظتی اقدامات کو مزید مؤثر بنایا جائے اور خطرناک مقامات پر حفاظتی باڑ لگائی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے المناک حادثات سے بچا جا سکے۔

اللہ تعالیٰ مرحوم دانیال حمد کو اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل نصیب کرے۔



اشتہار