گوجرہ ، لاری اڈا کے قریب ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے نوجوان ٹرین کی زد میں آ کر جاں بحق

 

Gojra, Youth dies after being hit by train while crossing railway line near Lari Adda

گوجرہ:   لاری اڈا کے قریب افسوسناک حادثے میں ایک نوجوان ریلوے لائن عبور کرتے ہوئے ٹرین کی ٹکر سے جاں بحق ہو گیا۔


ریسکیو ذرائع کے مطابق نوجوان ریلوے ٹریک کراس کر رہا تھا کہ اسی دوران تیز رفتار ٹرین آ گئی اور وہ اس کی زد میں آ گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو اہلکار اور مقامی پولیس موقع پر پہنچ گئے۔ ضروری کارروائی کے بعد لاش کو تحویل میں لے کر شناخت اور مزید قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔


حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہو گئی جبکہ اہل علاقہ نے شہریوں سے ریلوے لائن عبور کرتے وقت احتیاط برتنے کی اپیل کی ہے۔

اشتہار