گوجرہ : افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں ریٹائرڈ پولیس ملازم حافظ خالد نے اپنے بڑے بھائی محمد عمران کو فائرنگ کرکے قتل کردیا۔ ذرائع کے مطابق دونوں بھائیوں کے درمیان معمولی تلخ کلامی ہوئی جو شدت اختیار کرگئی۔
عینی شاہدین کے مطابق حافظ خالد نے طیش میں آکر اپنے بڑے بھائی محمد عمران پر پے در پے پانچ گولیاں چلائیں، جس کے نتیجے میں وہ موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
مقتول محمد عمران کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ وہ نشے کے عادی تھے۔ واقعے کے بعد ملزم حافظ خالد جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا جبکہ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچ گئی اور شواہد اکٹھے کرکے تفتیش شروع کردی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں جبکہ واقعے کی مختلف پہلوؤں سے تحقیقات جاری ہیں۔
