گوجرہ : اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض نے آج سبزی منڈی گوجرہ کا اچانک دورہ کیا۔ دورے کے دوران انہوں نے منڈی کے اندر اور اردگرد سڑکوں پر قائم ناجائز تجاوزات کا سختی سے نوٹس لیا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے موقع پر ہی متعلقہ عملے کو ہدایت دی کہ تمام تجاوزات فوری طور پر ختم کی جائیں تاکہ شہریوں اور ٹرانسپورٹ کو آمد و رفت میں کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ ہو۔
محمد ریاض نے کہا کہ شہر میں ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے اور عوام کو بہتر سہولیات فراہم کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی قبضہ مافیا یا تجاوزات برداشت نہیں کی جائیں گی۔
انہوں نے مزید کہا کہ انتظامیہ روزانہ کی بنیاد پر منڈیوں اور بازاروں کا دورہ کر رہی ہے تاکہ صفائی، نرخوں اور تجاوزات کے معاملات پر سخت نگرانی رکھی جا سکے۔
