گوجرہ، مسلح ڈاکوئوں نے شہریوں سے ہزاروں روپے لوٹ لیئے

 

گوجرہ، مسلح ڈاکوئوں نے شہریوں سے ہزاروں روپے لوٹ لیئے

آتشیں اسلحہ سے مسلح ڈاکوئوں نے راہ گیر وں سے گن پوائنٹ پر ہزاروں روپے کی نقدی چھین لی۔معلوم ہواہے کہ چک نمبر250ج ب کا بشارت عزیز موٹر سائیکل پر سواراڈا نواں لاہورجا رہاتھا

کہ چک نمبر340ج ب سیم نہر کے قریب اسے موٹر سائیکل سوارتین نامعلوم ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیا اورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے45ہزارروپے لوٹ لئے اور کامیاب واردات کے فرارہو گئے۔


اطلاع ملنے پر تھانہ نواں لاہورپولیس نے مقدمہ درج کر لیاہے۔


علاوہ ازیں گرین ٹائون گوجرہ کاسلمان اپنے لوڈر رکشہ پر جوس ،نمکووغیرہ جھنگ روڈ کے چکوک میں سپلائی دینے گیاہواتھاکہ چک نمبر431ج ب کے اسے تین نامعلوم موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے اسلحہ کے زور پر روک لیااورجان سے مار دینے کی دھمکی دے کر اس سے37ہزارروپے کی نقدی لوٹ لی اور فرارہو گئے۔


صدر پولیس گوجرہ کو واردات سے آگاہ کر دیا گیا ہے تاحال مقدمہ کے اندراج کی اطلاع موصو ل نہیں ہو سکی۔

اشتہار


اشتہار


Gojra.pk