گوجرہ ، خوفناک ٹریفک حادثہ میں جابحق ہونے والے نوجوان کو سپردے خاک کر دیا گیا۔

Tragic traffic accident near Jallianwala stop, two youths lose their lives

گوجرہ :سمندری روڈ پر جلیانوالہ اسٹاپ کے قریب پیش آنے والے ہولناک ٹریفک حادثے میں دو نوجوان جاں بحق جبکہ تین افراد زخمی ہوگئے۔ حادثہ رکشہ اور دو موٹر سائیکلوں کے درمیان خوفناک تصادم کے باعث پیش آیا۔

ریسکیو 1122 کے مطابق سمندری سے گوجرہ آنے والا ایک رکشہ مخالف سمت سے آنے والی موٹر سائیکل سے ٹکرا گیا۔ تصادم اس قدر شدید تھا کہ موٹر سائیکل پر سوار دونوں نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گئے۔

ابتدائی حادثے کے فوراً بعد ایک دوسری موٹر سائیکل بھی بے قابو ہو کر رکشے سے جا ٹکرائی، جس کے نتیجے میں مزید تین افراد زخمی ہوگئے۔

Tragic traffic accident near Jallianwala stop, two youths lose their lives

ریسکیو حکام کے مطابق زخمیوں میں محمد عمران، محمد عدنان اور علی شامل ہیں، جنہیں فوری طبی امداد کے بعد تحصیل ہیڈکوارٹر ہسپتال (ٹی ایچ کیو) گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔

Tragic traffic accident near Jallianwala stop, two youths lose their lives

جاں بحق ہونے والے نوجوانوں کی شناخت تاحال نہیں ہو سکی، جبکہ متعلقہ ادارے واقعے کی مزید تحقیقات میں مصروف ہیں۔ حادثے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی اور شہریوں نے تیز رفتاری کے بڑھتے ہوئے رجحان پر تشویش کا اظہار کیا۔

اللہ تعالیٰ مرحومین کی مغفرت فرمائے اور زخمیوں کو جلد صحت کاملہ عطا کرے

Tragic traffic accident near Jallianwala stop, two youths lose their lives

اشتہار