گوجرہ کے مختلف مقامات سے 3 موٹرسائیکل چوری

 

گوجرہ کے مختلف مقامات سے 3 موٹرسائیکل چوری

نامعلوم چوروں مختلف مقامات سے تین موٹر سائیکل چوری کر لئے۔ معلوم ہواہے کہ چک نمبر433ج ب کا اعجازاپنے موٹر سائیکل نمبرایف ڈی پی پرایک حادثہ میں زخمی ہو نے والے کو تحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال لے کر گیا

اور موٹر سائیکل باہر کھڑی کرکے اندر چلا گیاکہ اس دوران نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گیا۔


علاوہ ازیں چک نمبر281ج ب کاآصف مسیح اپنے موٹر سائیکل نمبر8812اے ایس زیڈ پر سوار گائوں کے قریب نجی ہسپتال میں دوائی لینے گیاجہاں سے نامعلوم چور اس کی موڑ سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے ۔


جبکہ چک نمبر95ج ب گل کے الیاس کی موٹر سائیکل نمبر2454 ایف ڈی این اس کے گھر کے باہر کھڑی تھی کہ نامعلوم چور اس کی موٹر سائیکل چوری کر کے فرارہو گئے۔

اشتہار


اشتہار


Gojra.pk