گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر قمر محمود منج نے بازاروں میں تجاوزات کے حوالے سے واضح تنبیہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ کسی کو بھی بازاروں اور تجارتی مراکز میں تجاوزات قائم کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔
انہوں نے دوکانداروں کو ہدایت کی کہ کوئی بھی دکاندار اپنی دکان کے باہر چار فٹ تک کاؤنٹر یا دیگر سامان رکھنے کا مجاز نہیں ہوگا۔ بازاروں میں راستوں کو کھلا رکھنا اور شہریوں کی آمدورفت میں آسانی پیدا کرنا انتظامیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔
اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ تجاوزات کے خاتمے کے لیے قواعد و ضوابط پر عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔
