گوجرہ ، پاکستان اور چین کے درمیان انٹرنیشنل ہاکی مقابلہ کل ہوگا، تیاریاں مکمل

 

Gojra: International Hockey Match Between Pakistan and China to Take Place Tomorrow; Preparations Complete

گوجرہ: ہاکی کے حوالے سے منفرد شناخت رکھنے والے شہر گوجرہ میں پاکستان اور چین کی ہاکی ٹیموں کے درمیان بین الاقوامی مقابلہ 28 اکتوبر بروز بدھ منعقد ہوگا، جس کے لیے انتظامات مکمل کر لیے گئے ہیں۔


تفصیلات کے مطابق انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ میں پاکستان اور چین کی ٹیمیں 28 اکتوبر کو دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک میدان میں اتریں گی۔ اس بین الاقوامی مقابلے کے انعقاد سے گوجرہ میں ہاکی کے شائقین کو سنسنی خیز کھیل دیکھنے کا موقع ملے گا۔


ایونٹ کے کامیاب انعقاد، شائقینِ ہاکی کی سہولت اور بہترین انتظامی امور کو یقینی بنانے کے لیے ضروری اقدامات کیے گئے ہیں۔ ہاکی کے نامور کھلاڑیوں کی سرزمین گوجرہ ایک بار پھر بین الاقوامی ہاکی مقابلے کی میزبانی کے لیے تیار ہے۔


شہریوں، نوجوانوں اور ہاکی کے شائقین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ 28 اکتوبر کو انٹرنیشنل ہاکی سٹیڈیم گوجرہ پہنچ کر قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کریں اور اس اہم کھیل کے مقابلے کو کامیاب بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔


گوجرہ کو ہاکی کے حوالے سے پاکستان بھر میں نمایاں مقام حاصل ہے، اور اس نوعیت کے بین الاقوامی مقابلوں کا انعقاد شہر کی ہاکی روایات کو مزید فروغ دینے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

اشتہار