گوجرہ: گلشن کالونی گوجرہ کا رہائشی 24 سالہ نوجوان ریلوے لائن کراس کرتے ہوئے ملت ایکسپریس کی زد میں آ کر جاں بحق ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق دل مراد ولد محمد اکرم، قوم فقیر، عمر تقریباً 24 سال، ریلوے لائن کراس کر رہا تھا کہ اس دوران ملت ایکسپریس کے ساتھ ٹکرا گیا۔ حادثہ اتنا شدید تھا کہ نوجوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔
واقعے کے باعث علاقے میں افسوس کی فضا پھیل گئی۔ جاں بحق ہونے والے نوجوان کا تعلق گوجرہ کی گلشن کالونی سے بتایا جاتا ہے۔
