کمالیہ: ٹریفک حادثے میں گوجرہ کے معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد ذیشان جاں بحق
کمالیہ میں ہنڈائی ڈالے اور موٹر سائیکل کے درمیان تصادم کے نتیجے میں گوجرہ کے معروف آئی اسپیشلسٹ ڈاکٹر محمد ذیشان جاں بحق ہو گئے۔ افسوسناک واقعے کی خبر سے اہلِ علاقہ اور عزیز و اقارب میں غم کی فضا چھا گئی۔
مرحوم ڈاکٹر محمد ذیشان کا تعلق گوجرہ کے علاقے مونگی بنگلہ کے گاؤں 159 گگوماہل سے تھا۔ ان کے انتقال پر اہلِ علاقہ نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کی کامل مغفرت فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل عطا فرمائے۔ آمین۔

