گوجرہ، پینسرہ روڈ پر فائرنگ، 19 سالہ نوجوان عبداللہ تنویر راجپوت جاں بحق

 

Gojra, firing on Pinsara Road, 19-year-old Abdullah Tanveer Rajput killed

گوجرہ : پینسرہ روڈ پر البرکت سکول و ہسپتال کے قریب گلی میں تعلقاتی جھگڑے کے دوران نامعلوم افراد کی مبینہ فائرنگ سے 19 سالہ نوجوان عبداللہ تنویر راجپوت شدید زخمی ہوگیا۔


ذرائع کے مطابق فائرنگ کے نتیجے میں عبداللہ تنویر راجپوت کے سر میں گولی لگی، جسے تشویشناک حالت میں ہسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہوگیا۔


جاں بحق ہونے والا نوجوان النور ہومز، رجکوٹ روڈ گوجرہ کا رہائشی بتایا جاتا ہے۔


واقعے کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال منتقل کردیا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کرنا شروع کر دیے ہیں جبکہ فائرنگ میں ملوث نامعلوم ملزمان کی تلاش جاری ہے۔


پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملزمان کی گرفتاری کے لیے اقدامات جاری ہیں۔


Gojra, firing on Pinsara Road, 19-year-old Abdullah Tanveer Rajput killed


اشتہار