ٹوبہ ٹیک سنگھ: کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں سیاسی رہنماؤں، وکلا، تاجروں، مخیر حضرات اور چیمبر آف کامرس کے ممبران سے ملاقات کی، جس میں مختلف امور اور عوامی مسائل پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سابق اراکین قومی اسمبلی اسد الرحمن اور خالد جاوید ورائچ، سید قطب علی، مسلم لیگ (ن) کے رہنما حارث امجد، راحیل انور، فرخ اور سردار مسعود خان گادھی سمیت ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ٹوبہ ٹیک سنگھ کے صدر اور جنرل سیکرٹری بھی موجود تھے۔
اس موقع پر کمشنر فیصل آباد ڈاکٹر عمران حامد شیخ نے شرکاء کے مسائل سنے اور عوامی فلاح و بہبود سے متعلق امور پر گفتگو کی۔ ملاقات میں عوامی مسائل کے حل، باہمی رابطوں کو مؤثر بنانے اور متعلقہ معاملات پر تعاون کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کا مقصد عوامی مسائل کے حل اور علاقے میں بہتری کے لیے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات کے ساتھ رابطے اور مشاورت کو فروغ دینا تھا۔
