ایم پی اے اسد زمان چیمہ اور ایم این اے اسامہ حمزہ کی کی اہم تقریب میں شرکت

 

MPA Asad Zaman Cheema and MNA Osama Hamza Attend Significant Event

گوجرہ: شادی کی تقریب میں سیاسی و سماجی شخصیات کی شرکت، فرخ بسرا اور شہزاد بسرا کو مبارکباد پیش کی گئی


ایم پی اے اسد زمان چیمہ نے فرخ بسرا اور شہزاد بسرا کے صاحبزادوں کی شادی کی تقریب میں شرکت کی اور اس موقع پر انہیں مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔


تقریب میں ایم این اے اسامہ حمزہ نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر ظفر وڑائچ، اصلاح الدین سنی چیمہ اور شہباز چیمہ سمیت دیگر معززین بھی موجود تھے۔


شادی کی تقریب کے دوران فرخ بسرا اور شہزاد بسرا کے ہمراہ ایم پی اے اسد زمان چیمہ، ایم این اے اسامہ حمزہ، ظفر وڑائچ، اصلاح الدین سنی چیمہ اور شہباز چیمہ کا گروپ فوٹو سیشن بھی ہوا۔


تقریب خوشگوار ماحول میں منعقد ہوئی، جہاں شرکاء نے شادی کے بندھن میں بندھنے والے جوڑوں کے لیے نیک تمناؤں اور خوشگوار ازدواجی زندگی کی دعاؤں کا اظہار کیا۔

اشتہار