گوجرہ: ٹوبہ روڈ پر ایک تقریب کے دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا، جس کے نتیجے میں سرپرستِ اعلیٰ انجمن تاجراں ریلوے روڈ چاچا منیر سمیت 5 افراد زخمی ہوگئے۔
واقعے کے بعد زخمیوں کو طبی امداد کے لیے تحصیل ہیڈکوارٹر (ٹی ایچ کیو) ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا۔
فائرنگ کی اطلاع ملتے ہی پولیس موقع پر پہنچ گئی اور واقعے کی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا۔ واقعے کی وجوہات اور دیگر تفصیلات تاحال سامنے نہیں آسکیں۔
وڈیو دیکھیں
