گوجرہ: نواحی علاقے چک نمبر 370 ج ب طارق آباد سے تعلق رکھنے والی ہونہار طالبہ فاطمہ ایوب گجر نے مقابلے کے امتحان CSS میں پاکستان بھر میں چھٹی پوزیشن حاصل کرکے نمایاں کامیابی حاصل کرلی۔
فاطمہ ایوب گجر کو کامیاب امیدواروں میں شامل ہونے کے بعد اسسٹنٹ کمشنر کے عہدے کے لیے منتخب کر لیا گیا ہے۔ ان کی اس شاندار کامیابی پر اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب کی جانب سے انہیں مبارکباد پیش کی جا رہی ہے۔
فاطمہ ایوب گجر کا تعلق سابق ہوم سیکرٹری پنجاب طارق ایوب گجر کے خاندان سے ہے، جبکہ مجید الرحمٰن گجر کی کزن ہیں۔ اہلِ خانہ نے فاطمہ ایوب گجر کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسے خاندان اور علاقے کے لیے قابلِ فخر لمحہ قرار دیا ہے۔
اہلِ علاقہ نے فاطمہ ایوب گجر کو پاکستان بھر میں چھٹی پوزیشن حاصل کرنے اور اسسٹنٹ کمشنر منتخب ہونے پر دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کرتے ہوئے ان کے لیے مستقبل میں مزید کامیابیوں اور نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
