گوجرہ، موچی والا روڈ پر لوڈر رکشہ اور ٹرالی میں تصادم، 2 افراد جاں بحق، 6 زخمی


Gojra: Collision Between Loader Rickshaw and Trolley on Mochi Wala Road; 2 Dead, 6 Injured



 
گوجرہ: موچی والا روڈ، نزد کینال، لوڈر رکشہ اور سیلج والی ٹرالی کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 2 افراد جاں بحق جبکہ 6 افراد زخمی ہوگئے۔

ریسکیو 1122 کے مطابق لوڈر رکشہ میں 8 افراد سوار تھے جو چک نمبر 351 ج ب کلیان داس سے گوجرہ شہر کی جانب جا رہے تھے، جبکہ سیلج والی ٹرالی گوجرہ سے مراد شاہ کی طرف جا رہی تھی۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق اوورٹیکنگ کے دوران دونوں گاڑیوں میں تصادم ہوا۔

حادثے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم تقریباً 7 منٹ میں موقع پر پہنچ گئی اور زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کی۔ تمام زخمیوں کو مزید علاج کے لیے ٹی ایچ کیو ہسپتال گوجرہ منتقل کر دیا گیا، جبکہ جاں بحق افراد کی لاشیں بھی ہسپتال منتقل کی گئیں۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں 54 سالہ منظور بی بی زوجہ عادل اور شان ولد محمد فیاض جاں بحق ہوئے۔ زخمیوں میں شمیم بی بی، زرینہ بی بی، 14 سالہ کامران، 22 سالہ شکر، 20 سالہ رابعہ بی بی اور 60 سالہ کنیز بی بی شامل ہیں۔

حادثے کی مزید وجوہات اور ذمہ داری کا تعین متعلقہ اداروں کی جانب سے کارروائی اور تحقیقات کے بعد کیا جائے گا۔
Gojra: Collision Between Loader Rickshaw and Trolley on Mochi Wala Road; 2 Dead, 6 Injured


اشتہار