گوجرہ : مسلم لیگ (ن) پبلک سیکرٹریٹ میں معزز سابق بلدیاتی نمائندگان اور علاقہ کے معززین نے اہم ملاقات کی، جس میں عوامی مسائل، ترقیاتی امور اور ان کے مؤثر حل کے لیے مختلف تجاویز پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات میں سابق چیئرمین رانا محمد اسلم، سابق چیئرمین میاں محمد حنیف، سابق کونسلر بلدیہ حاجی اشتیاق، سابق ناظم زبیر گجر سمیت علاقہ کے دیگر معززین نے شرکت کی۔
شرکاء نے علاقہ کو درپیش بنیادی مسائل، عوامی فلاح و بہبود اور ترقیاتی منصوبوں پر تفصیلی گفتگو کی۔ اس موقع پر اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ عوامی مسائل کے بروقت اور مؤثر حل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطے مزید مضبوط کیے جائیں گے اور ہر ممکن اقدامات کیے جائیں گے۔
شرکاء نے اس عزم کا اظہار کیا کہ عوامی خدمت، علاقائی ترقی اور شہریوں کی فلاح کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھی جائیں گی تاکہ عوام کو بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا سکے۔
