گوجرہ : ہری پور افسوسناک واقعے میں رینٹ اے کار کے کاروبار سے وابستہ میاں نصیر کے جواں سال بیٹے میاں زین کو مبینہ طور پر ہری پور میں ڈاکوؤں نے اغوا کرنے کے بعد گاڑی چھین لی اور بعد ازاں بے دردی سے قتل کر دیا۔
خاندانی ذرائع کے مطابق، اس دلخراش واقعے کے بعد علاقے میں شدید غم و افسوس کی فضا ہے۔ مرحوم میاں زین کی اچانک وفات کی خبر سن کر اہل خانہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب صدمے میں مبتلا ہیں۔
مرحوم کے والد میاں نصیر کی رہائش گاہ 338 نیا لاہور، صاحب چک روڈ پر واقع ہے، جہاں تعزیت کے لیے لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری ہے۔
مرحوم کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
اللہ تعالیٰ مرحوم میاں زین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام، جنت الفردوس میں جگہ عطا فرمائے اور سوگوار خاندان کو یہ ناقابلِ تلافی صدمہ برداشت کرنے کی ہمت اور صبرِ جمیل نصیب فرمائے۔ آمین۔
