گوجرہ : سابق رکن پنجاب اسمبلی مرحوم احسان الحق گجر کی اہلیہ انتقال کر گئی ہیں، جس پر گجر خاندان اور علاقے میں گہرے رنج و غم کی لہر دوڑ گئی ہے۔
مرحومہ سابق ایم پی اے اظہر ندیم گجر کی خوش دامن تھیں، جبکہ ممبر صوبائی اسمبلی احسن احسان گجر ایڈووکیٹ، آصف احسان گجر نمبردار، عاصم احسان گجر ایڈووکیٹ، ایس ایچ او لنگرانہ ابتسام الحق گجر اور حسیم الحق گجر کی والدہ محترمہ تھیں۔
خاندانی ذرائع کے مطابق مرحومہ کی نمازِ جنازہ آج شام 6 بجے ان کے آبائی ڈیرہ، چک نمبر 371 ج ب میں ادا کی جائے گی، جس کے بعد انہیں مقامی قبرستان میں سپردِ خاک کر دیا جائے گا۔
مرحومہ کے انتقال پر سیاسی، سماجی اور عوامی حلقوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت کی ہے اور مرحومہ کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی ہے۔
مزید معلومات کے لیے رابطہ:
چوہدری آصف احسان گجر نمبردار:
0300-7673371
ایم پی اے چوہدری احسن احسان گجر:
0300-6370573
چوہدری عاصم احسان گجر:
0321-7691679
