گوجرہ: ٹوبہ روڈ پر 301 اسٹاپ کے قریب موٹر سائیکل اور گرین بس کے درمیان ہونے والے تصادم میں دو نوجوان زخمی ہو گئے۔
ریسکیو 1122 کے ذرائع کے مطابق حادثہ اس وقت پیش آیا جب موٹر سائیکل کا اگلا ٹائر اچانک پھٹ گیا، جس کے باعث موٹر سائیکل بے قابو ہو کر سامنے سے آنے والی گرین بس سے جا ٹکرائی۔
حادثے کے نتیجے میں 17 سالہ حسنین اور 16 سالہ بلال زخمی ہو گئے۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر موقع پر پہنچ گئی اور دونوں زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد مزید علاج کے لیے قریبی ہسپتال منتقل کر دیا۔
پولیس بھی واقعے کی اطلاع ملنے پر جائے حادثہ پر پہنچ گئی اور موٹر سائیکل کو تحویل میں لے لیا۔ پولیس کے مطابق حادثے کی وجوہات کا جائزہ لیا جا رہا ہے جبکہ مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔
