ستھرا پنجاب مہم: تحصیل گوجرہ میں ریڑھی بانوں کو صفائی اور کچرے کی درست تلفی بارے آگاہی

 

Shatra Punjab Campaign: Awareness among rickshaw pullers in Tehsil Gojra on cleanliness and proper waste disposal

گوجرہ: ستھرا پنجاب ایجنسی تحصیل گوجرہ کی کمیونیکیشن ٹیم نے شہر بھر میں ریڑھی بانوں کے لیے آگاہی مہم چلائی، جس کا مقصد بازاروں اور نالیوں میں کچرا پھینکنے کی حوصلہ شکنی اور صفائی کے بہتر انتظامات کو فروغ دینا تھا۔


آگاہی مہم کے دوران کمیونیکیشن ٹیم نے فروٹ فروش ریڑھی بانوں کو ہدایت کی کہ فروٹ کی پیٹیوں سے نکلنے والا بھوسہ، اخبار اور دیگر خشک کچرا بازاروں، سڑکوں اور نالیوں میں ہرگز نہ پھینکیں۔ انہیں بتایا گیا کہ اس قسم کا کچرا ستھرا پنجاب کے صفائی عملے کے حوالے کریں یا قریبی ڈسٹ بن/کچرا دان میں ڈالیں تاکہ شہر کو صاف ستھرا رکھا جا سکے اور نالیوں کی بندش سے بچا جا سکے۔


کمیونیکیشن ٹیم نے اس موقع پر کہا کہ شہریوں اور دکانداروں کا تعاون ستھرا پنجاب مہم کی کامیابی کے لیے ناگزیر ہے۔ اگر تمام افراد ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے کچرا مقررہ مقامات پر تلف کریں تو نہ صرف ماحول صاف رہے گا بلکہ شہریوں کو بھی صحت مند اور خوشگوار ماحول میسر آئے گا۔


ریڑھی بانوں نے صفائی برقرار رکھنے اور ستھرا پنجاب مہم کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

اشتہار