ٹوبہ ٹیک سنگھ، بیوٹی فیکیشن منصوبہ ، وزیراعلیٰ پنجاب کا سخت ایکشن

 

Toba Tek Singh, Beautification Project, Strict Action by Punjab Chief Minister

ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری بیوٹی فیکیشن پراجیکٹ کے دوران مبینہ طور پر ناقص تعمیراتی میٹریل کے استعمال کی اطلاع کا سخت نوٹس لیتے ہوئے متعلقہ حکام سے فوری رپورٹ طلب کر لی۔


ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے منصوبے میں استعمال ہونے والے میٹریل کے معیار پر سامنے آنے والی شکایات کا سنجیدگی سے نوٹس لیتے ہوئے شفاف تحقیقات کی ہدایت جاری کی ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوامی منصوبوں میں ناقص میٹریل، بدعنوانی یا غفلت کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔


وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ منصوبے کے تمام تعمیراتی مراحل اور استعمال ہونے والے میٹریل کا تفصیلی جائزہ لیا جائے۔ اگر کسی بھی سطح پر بے ضابطگی، غفلت یا ناقص تعمیراتی کام ثابت ہوا تو ذمہ داروں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

Toba Tek Singh, Beautification Project, Strict Action by Punjab Chief Minister


انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پنجاب بھر میں جاری ترقیاتی منصوبوں میں اعلیٰ معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بنایا جائے گا تاکہ عوام کو معیاری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔

Toba Tek Singh, Beautification Project, Strict Action by Punjab Chief Minister


اشتہار