پاک فوج بھرتی 2026، گوجرہ میں پاکستان آرمی میں رجسٹریشن کا اعلان

 

Pak Army Recruitment 2026, Registration of Pakistan Army in Gojra Announcement

گوجرہ ،  پاکستان آرمی میں بطور سپاہی شمولیت کے خواہشمند نوجوانوں کے لیے خوشخبری، آرمی بھرتی مہم 2026 کے تحت فیصل آباد میں آرمی سلیکشن اینڈ ریکروٹمنٹ سینٹر کی ٹیم ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں رجسٹریشن کے لیے پہنچے گی۔


اعلان کے مطابق آرمی بھرتی کے خواہشمند امیدوار 21 مئی 2026 کو اپنے مطلوبہ دستاویزات کے ہمراہ گورنمنٹ ہائی سکول گوجرہ میں تشریف لا سکتے ہیں، جہاں رجسٹریشن اور ابتدائی رہنمائی فراہم کی جائے گی۔


بھرتی کے لیے آنے والے امیدواروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے ساتھ اصل شناختی کارڈ، تعلیمی اسناد، ڈومیسائل، پاسپورٹ سائز تصاویر اور دیگر متعلقہ دستاویزات لازمی لائیں تاکہ رجسٹریشن کے عمل میں کسی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

Pak Army Recruitment 2026, Registration of Pakistan Army in Gojra Announcement


انتظامیہ کے مطابق یہ اقدام نوجوانوں کو پاکستان فوج میں خدمات انجام دینے کے مواقع فراہم کرنے کے لیے کیا جا رہا ہے، جبکہ اہل اور موزوں امیدواروں کو بھرتی کے مراحل سے گزارا جائے گا۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ مقررہ تاریخ پر بروقت پہنچ کر رجسٹریشن کے عمل کو یقینی بنائیں۔

اشتہار