گوجرہ: چک نمبر 370 ج ب کے رہائشی محمد عبداللہ ولد اقبال مرحوم المعروف ایم پی اے گزشتہ روز سے لاپتہ ہیں، جس پر اہلِ خانہ شدید تشویش میں مبتلا ہیں۔
اہلِ خانہ کے مطابق محمد عبداللہ 28 جون 2026 کو دن تقریباً 12 بجے رکشہ پر سوار ہو کر گوجرہ شہر دسویں جماعت کی کتابیں خریدنے کے لیے روانہ ہوئے تھے، تاہم اس کے بعد وہ گھر واپس نہیں آئے۔ اہلِ خانہ نے اپنے طور پر تلاش کی، لیکن تاحال ان کے بارے میں کوئی اطلاع موصول نہیں ہو سکی۔
لواحقین نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ اگر کسی شخص نے محمد عبداللہ کو کہیں دیکھا ہو یا ان کے بارے میں کوئی معلومات رکھتا ہو تو فوری طور پر اہلِ خانہ یا قریبی پولیس اسٹیشن سے رابطہ کرے تاکہ انہیں بحفاظت گھر پہنچانے میں مدد مل سکے۔
اہلِ خانہ نے عوام سے اس خبر کو زیادہ سے زیادہ شیئر کرنے کی بھی درخواست کی ہے تاکہ لاپتہ طالب علم کی جلد از جلد بازیابی ممکن ہو سکے۔
