گوجرہ: بار ایسوسی ایشن کے زیرِ اہتمام سالانہ محفلِ میلادِ مصطفیٰ ﷺ نہایت عقیدت و احترام کے ساتھ منعقد کی گئی، جس میں بار کے تمام وکلاء، اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ریاض احمد گجر، ڈی ایس پی علم دین سمیت معزز شخصیات نے شرکت کی۔
تقریب میں نبی کریم حضرت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی سیرتِ طیبہ، تعلیمات اور اسوۂ حسنہ پر روشنی ڈالی گئی، جبکہ ملک و قوم کی ترقی، امن و سلامتی اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کی گئیں۔
محفل کے اختتام پر بار ایسوسی ایشن کی جانب سے بار ممبران کے لیے عمرہ ٹکٹ کی قرعہ اندازی کا اہتمام کیا گیا۔ قرعہ اندازی اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ ریاض احمد گجر نے کی، جس کے نتیجے میں سید رضوان گیلانی ایڈووکیٹ عمرہ ٹکٹ کے خوش نصیب قرار پائے۔
اس موقع پر صدر بار اعجاز اختر کہوجہ، سیکرٹری ایاز افضل، بسراء چوہدری ایڈووکیٹ، سرفراز ایڈووکیٹ اور دیگر عہدیداران بھی اسٹیج پر موجود تھے۔ شرکاء نے بار ایسوسی ایشن کی جانب سے محفلِ میلاد ﷺ کے شاندار انعقاد کو سراہا اور اسے اتحاد، بھائی چارے اور دینی اقدار کے فروغ کے لیے ایک مثبت اقدام قرار دیا۔
