گوجرہ، پینسرہ روڈ پر گندے پانی کا نالہ ابل پڑا، شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا

 

Gojra, Sewage drain overflows on Pansara Road, citizens face severe difficulties

گوجرہ : پینسرہ روڈ پر گندے پانی کا نالہ بھر جانے کے باعث سیوریج کا پانی سڑک پر پھیل گیا، جس سے راہگیروں، موٹر سائیکل سواروں اور دیگر شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔


مقامی شہریوں کے مطابق نالے کے اوور فلو ہونے سے نہ صرف آمدورفت متاثر ہو رہی ہے بلکہ تعفن زدہ بدبو نے بھی علاقے کا ماحول آلودہ کر دیا ہے، جس کے باعث روزانہ اس راستے سے گزرنے والے افراد سخت پریشانی میں مبتلا ہیں۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ گندے پانی کی وجہ سے مختلف بیماریوں کے پھیلنے کا خدشہ بھی بڑھ گیا ہے۔


علاقہ مکینوں نے متعلقہ اداروں، خصوصاً ٹی ایم اے گوجرہ اور "ستھرا پنجاب" انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ صورتحال کا فوری نوٹس لیا جائے اور نالے کی صفائی کرکے گندے پانی کے فوری انخلا کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو اس اذیت ناک صورتحال سے نجات مل سکے۔


شہریوں نے خبردار کیا ہے کہ اگر بروقت کارروائی نہ کی گئی تو مسئلہ مزید سنگین صورت اختیار کر سکتا ہے، اس لیے متعلقہ حکام سے فوری اور مؤثر اقدامات کی اپیل کی گئی ہے


اشتہار