گوجرہ: ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر (ویمن) گوجرہ، میڈم شازیہ ظہور کے شوہر رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے ہیں۔
مرحوم کی وفات کی خبر پر تعلیمی، سماجی اور عوامی حلقوں میں گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے۔ مرحوم کی نماز جنازہ آج عصر کی نماز کے بعد شام 5:30 بجے چک نمبر 243 گ ب کلیان پور میں ادا کی جائے گی۔
اہلِ خانہ نے تمام عزیز و اقارب، دوست احباب اور متعلقہ افراد سے مرحوم کی مغفرت اور درجات کی بلندی کے لیے دعا کی اپیل کی ہے۔
اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی کامل مغفرت فرمائے اور پسماندگان کو یہ صدمہ صبر و ہمت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین۔
