گوجرہ, مدرسے کے طالب علم پر مبینہ تشدد، والدین انصاف کے منتظر

 

Gojra, Qari accused of alleged torture of young child, nose bone broken

گوجرہ: نواحی گاؤں چک نمبر 423 ج ب میں ایک کمسن اور غریب بچے پر مبینہ تشدد کا افسوسناک واقعہ سامنے آیا ہے۔ متاثرہ خاندان کے مطابق مدرسے کے قاری سجاد نے بچے کو مبینہ طور پر اس قدر تشدد کا نشانہ بنایا کہ اس کی ناک کی ہڈی ٹوٹ گئی۔


متاثرہ والدین کا کہنا ہے کہ بچے کو شدید زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے ناک کی ہڈی متاثر ہونے کی تصدیق کی۔ والدین کا مزید الزام ہے کہ جب انہوں نے انصاف کے لیے آواز اٹھانے کی کوشش کی تو انہیں مبینہ طور پر دھمکیاں دی گئیں اور کہا گیا: "جاؤ، جو کرنا ہے کر لو۔"


واقعے کے بعد اہلِ علاقہ میں شدید غم و غصہ پایا جا رہا ہے۔ شہریوں نے مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ ادارے واقعے کی شفاف تحقیقات کریں، اگر الزامات درست ثابت ہوں تو ذمہ دار شخص کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے، اور متاثرہ بچے کو مکمل انصاف فراہم کیا جائے۔


اشتہار