ٹوبہ ٹیک سنگھ ، بیوٹیفکیشن منصوبوں کا اعلیٰ سطحی معائنہ، تعمیراتی معیار کا تفصیلی جائزہ

 

Toba Tek Singh, High-level inspection of beautification projects, detailed review of construction quality

ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر قائم اعلیٰ سطحی انکوائری کمیٹی نے ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کا تفصیلی معائنہ کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک بھی کمیٹی کے ہمراہ موجود تھیں۔


کمیٹی نے شہر کے مختلف بازاروں اور جاری ترقیاتی منصوبوں کا دورہ کرتے ہوئے استعمال ہونے والے تعمیراتی میٹریل، ڈیزائن، فنشنگ اور مجموعی تعمیراتی معیار کا باریک بینی سے جائزہ لیا۔ معائنے کے دوران منصوبوں کی پیش رفت، کام کی رفتار اور معیار سے متعلق مختلف پہلوؤں کا بھی تفصیلی مشاہدہ کیا گیا۔


اعلیٰ سطحی کمیٹی نے متعلقہ حکام سے منصوبوں پر ہونے والی پیش رفت، معیار کو یقینی بنانے کے لیے اختیار کیے گئے اقدامات اور دیگر تکنیکی امور پر بریفنگ بھی حاصل کی۔ اس موقع پر اس بات پر زور دیا گیا کہ تمام ترقیاتی منصوبے مقررہ معیار، شفافیت اور بروقت تکمیل کو یقینی بناتے ہوئے مکمل کیے جائیں تاکہ شہریوں کو بہتر شہری سہولیات فراہم کی جا سکیں۔


کمیٹی کے دورے کا مقصد وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں جاری بیوٹیفکیشن منصوبوں کے معیار، شفافیت اور پیش رفت کا جائزہ لینا اور عوامی وسائل کے مؤثر استعمال کو یقینی بنانا تھا۔

اشتہار