ایم پی اے اسد زمان چیمہ نے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ، مرحومین کے لواحقین سے تعزیت اور فاتحہ خوانی

 

MPA Asad Zaman Cheema visited various areas, condoled with the families of the deceased and offered Fateha

گوجرہ: رکن پنجاب اسمبلی (ایم پی اے) اسد زمان چیمہ نے یونین کونسل 311 کملے کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے وفات پانے والے افراد کے اہل خانہ سے ملاقات کی، ان سے دلی اظہارِ تعزیت کیا اور مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے فاتحہ خوانی کی۔ اس موقع پر انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحومین کو اپنی جوارِ رحمت میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے، ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔ آمین۔


اس موقع پر سرور چیئرمین، عرفان چیمہ، ظفر نمبردار، نجم الحسن سمیت دیگر معززین اور دوست احباب بھی موجود تھے۔

بعد ازاں ایم پی اے اسد زمان چیمہ نے یونین کونسل 374 راندیاں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے جناب خالد نمبردار کی وفات پر ان کے بھتیجے ڈاکٹر فہیم سے ملاقات کی، فاتحہ خوانی کی اور گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔ انہوں نے مرحوم کے درجات کی بلندی اور اہل خانہ کے لیے صبر و استقامت کی دعا بھی کی۔


اس موقع پر چوہدری فیاض سمیت دیگر دوست احباب بھی موجود تھے۔

اشتہار