گوجرہ، عوامی مسائل پر ڈاکٹر عطا اللہ حمید اور ایم پی اے احسن احسان گجر کی اہم ملاقات

 

Gojra: Important meeting between Dr. Attaullah Hameed and MPA Ahsan Ehsan Gujjar on public issues

گوجرہ: امیر جماعت اسلامی ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ ڈاکٹر عطا اللہ حمید نے رکن صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) گوجرہ محترم احسن احسان گجر سے خوشگوار ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران گوجرہ شہر کو درپیش مختلف عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ خصوصی طور پر ٹوبہ روڈ پر زیرِ تعمیر نامکمل انڈر پاس کی تکمیل، شہریوں کو پیش آنے والی مشکلات اور دیگر ترقیاتی منصوبوں پر گفتگو ہوئی۔


ڈاکٹر عطا اللہ حمید نے عوام کو درپیش مسائل، بالخصوص نامکمل انڈر پاس کی وجہ سے پیدا ہونے والی ٹریفک مشکلات اور شہری پریشانیوں کی نشاندہی کرتے ہوئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔ اس منصوبے میں تاخیر پر جماعت اسلامی پہلے بھی آواز اٹھاتی رہی ہے۔


ایم پی اے احسن احسان گجر نے وفد کی تجاویز اور تحفظات کو غور سے سنا اور یقین دہانی کرائی کہ عوامی مسائل کے حل اور ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کے لیے متعلقہ اداروں سے رابطہ کرکے عملی اقدامات کیے جائیں گے۔


ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جس میں باہمی تعاون کے ذریعے گوجرہ کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اشتہار