پنجاب اسمبلی میں گوجرہ سے ایم پی اے اسد زمان چیمہ اور صدر کسان اتحاد عبدالروؤف تتلہ کی اہم ملاقات

 

Important meeting between MPA from Gojra Asad Zaman Cheema and President Kisan Ittehad Abdul Rauf Tatla in Punjab Assembly

لاہور: پنجاب اسمبلی لاہور میں رکنِ پنجاب اسمبلی اسد زمان چیمہ سے صدر کسان اتحاد عبدالروؤف تتلہ نے خوشگوار ملاقات کی۔


ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے مختلف امور، خصوصاً کسانوں کے مسائل، زرعی شعبے کی بہتری اور عوامی فلاح سے متعلق معاملات پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ اس موقع پر ندیم سرور سندھو بھی موجود تھے۔


ملاقات میں رکنِ پنجاب اسمبلی ندیم صادق ڈوگر اور رکنِ پنجاب اسمبلی ضمیر الحسن بھٹی نے بھی شرکت کی۔ شرکاء نے کسانوں کی فلاح و بہبود، زرعی ترقی اور عوامی مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون اور مشاورت کو ناگزیر قرار دیا۔


ملاقات خوشگوار ماحول میں اختتام پذیر ہوئی، جہاں عوامی خدمت اور کسان برادری کے مسائل کے مؤثر حل کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا گیا۔

اشتہار