نمبردار کا تقرر، اسسٹنٹ کمشنر ریاض گجر نے شفافیت کی یقین دہانی کرا دی

 

Public Assembly for Appointment of Number Dar in Chak 95 JB Deep, Assistant Commissioner Riaz Gujjar assures transparency

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر گوجرہ محمد ریاض گجر نے چک نمبر 95 ج ب گہری میں نمبردار کے تقرر کے سلسلے میں عوامی اسمبلی کا انعقاد کیا، جس میں معززینِ علاقہ، نمبرداران اور اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔


اجلاس کے دوران اسسٹنٹ کمشنر نے اہلِ علاقہ سے مشاورت کرتے ہوئے ان کی آراء، تجاویز اور تحفظات کو تفصیل سے سنا۔ انہوں نے اس بات کا اعادہ کیا کہ نمبردار کے تقرر کا عمل مکمل شفافیت، غیر جانبداری اور میرٹ کی بنیاد پر انجام دیا جائے گا۔


محمد ریاض گجر نے کہا کہ تقرری کے عمل میں تمام قانونی تقاضوں کو مدنظر رکھا جائے گا اور عوامی مفاد کو اولین ترجیح دی جائے گی، تاکہ علاقے کے لیے ایک اہل، دیانت دار اور موزوں امیدوار کا انتخاب یقینی بنایا جا سکے۔


اجلاس کے شرکاء نے انتظامیہ کے مشاورتی عمل کو سراہتے ہوئے امید ظاہر کی کہ نمبردار کا انتخاب میرٹ اور قانون کے مطابق کیا جائے گا، جس سے عوام کا اعتماد مزید مضبوط ہوگا۔

اشتہار