گوجرہ: سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ کے زیرِ اہتمام پینسرہ روڈ گوجرہ پر قائم علی اصغر فلنگ اسٹیشن کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی ٹیم، علاقے کی ممتاز سماجی و کاروباری شخصیات اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔
تقریب میں پی ایس او کے نمائندوں نے فلنگ اسٹیشن کے قیام کو علاقے کے لیے ایک مثبت پیش رفت قرار دیتے ہوئے کہا کہ معیاری ایندھن اور بہتر سہولیات کی فراہمی سے عوام کو فائدہ پہنچے گا۔ اس موقع پر سابق ایم این اے خالد جاوید وڑائچ نے مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ عوام کو معیاری خدمات کی فراہمی ان کی اولین ترجیح ہے اور علی اصغر فلنگ اسٹیشن جدید سہولیات سے آراستہ ہوگا۔
افتتاحی تقریب میں علاقے کے معززین، کاروباری شخصیات اور مختلف میڈیا اداروں سے تعلق رکھنے والے صحافیوں کی بھی بڑی تعداد موجود تھی، جنہوں نے تقریب میں بھرپور شرکت کی۔ شرکاء نے فلنگ اسٹیشن کے افتتاح کو علاقے کی ترقی اور عوامی سہولت کے لیے خوش آئند اقدام قرار دیا۔
تقریب کے اختتام پر مہمانوں کی تواضع کی گئی جبکہ شرکاء نے فلنگ اسٹیشن کے مختلف شعبہ جات کا بھی دورہ کیا اور انتظامات کو سراہا۔
