لاہور : دربار عالیہ چراغیہ پیر کالونی شریف، والٹن کینٹ لاہور میں عرسِ پاک کی روح پرور اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات، عقیدت مندوں اور زائرین نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تقریب میں رکنِ صوبائی اسمبلی (ایم پی اے) اسد زمان چیمہ نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر ان کی پیر سید احسان المجتبی صاحب، پیر سید عثمان المجتبی صاحب، مفتی افتخار الحسن صاحب اور معروف کاروباری شخصیت جناب رانا علی المحسن (المحسن جیولرز) سے خصوصی ملاقات ہوئی۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، دینی و سماجی خدمات، عوامی فلاح و بہبود اور معاشرتی ہم آہنگی کے فروغ پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔ شرکاء نے ملک پاکستان کی ترقی، امن، استحکام اور خوشحالی کے لیے خصوصی دعائیں بھی کیں۔
عرسِ پاک کی تقریب میں عقیدت مندوں نے بھرپور شرکت کی اور دربار عالیہ چراغیہ میں روحانی ماحول نے حاضرین کے دلوں کو منور کر دیا۔
