گوجرہ ،ایس ایچ او سی سی ڈی فریاد چیمہ بہترین کارکردگی پر سی سی ون ایوارڈ کے حقدار قرار

 

Gojra, SHO CCD Faryad Cheema awarded CC-I award for excellent performance

گوجرہ: گوجرہ شہر سے تعلق رکھنے والے سی سی ڈی ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ایس ایچ او فریاد چیمہ کو شاندار پیشہ ورانہ خدمات اور بہترین کارکردگی کے اعتراف میں سی سی ون (CC-I) ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔


یہ اعزاز انہیں ایڈیشنل آئی جی سی سی ڈی سہیل ظفر چھٹہ نے ایک خصوصی تقریب کے دوران دیا۔ اس موقع پر فریاد چیمہ کی جرائم کے خاتمے، مؤثر پولیسنگ اور محکمانہ فرائض کی انجام دہی میں نمایاں خدمات کو سراہا گیا۔


فریاد چیمہ کی اس کامیابی پر گوجرہ کے سماجی، سیاسی اور کاروباری حلقوں سمیت اہل علاقہ نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے انہیں مبارکباد پیش کی ہے۔ شہریوں کا کہنا ہے کہ یہ اعزاز نہ صرف فریاد چیمہ بلکہ گوجرہ کے لیے بھی باعثِ فخر ہے، اور امید ظاہر کی ہے کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ اپنے فرائض انجام دیتے رہیں گے۔

اشتہار