گوجرہ ، نورانی قبرستان سے درختوں کی لکڑی چوری کا سلسلہ جاری، شہریوں کا انتظامیہ سے فوری کارروائی کا مطالبہ

Gojra, Tree felling and wood theft from Noorani Cemetery continues, citizens demand immediate action from administration
گوجرہ: جھنگ روڈ پر واقع ہاکی اسٹیڈیم کے سامنے نورانی قبرستان میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی چوری کا سلسلہ تاحال نہ رک سکا، جس پر مقامی شہریوں نے شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔

شہریوں کے مطابق بعض عناصر پہلے قبرستان میں موجود بڑے بڑے درختوں کو کاٹ دیتے ہیں اور چند روز بعد موقع پاکر ان کی لکڑی اٹھا کر لے جاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ قبرستان کی دیواروں پر واضح طور پر "درخت کاٹنا منع ہے" کے انتباہی بورڈ اور تحریری ہدایات موجود ہیں، مگر اس کے باوجود بااثر افراد قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درختوں کی کٹائی جاری رکھے ہوئے ہیں۔

علاقہ مکینوں کا کہنا ہے کہ اس غیر قانونی عمل کی وجہ سے قیمتی درخت تیزی سے ختم ہو رہے ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں کی جانب سے مؤثر کارروائی نہ ہونے کے باعث ملوث افراد کے حوصلے بلند ہو رہے ہیں۔
Gojra, Tree felling and wood theft from Noorani Cemetery continues, citizens demand immediate action from administration

شہریوں نے ریاض گجر اور محکمہ جنگلات کے متعلقہ حکام سے اپیل کی ہے کہ نورانی قبرستان میں درختوں کی غیر قانونی کٹائی اور لکڑی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف فوری اور سخت کارروائی کی جائے، تاکہ اس عمل کو روکا جا سکے اور قبرستان کے درختوں کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔

Gojra, Tree felling and wood theft from Noorani Cemetery continues, citizens demand immediate action from administration

اشتہار