گوجرہ: موچیوالہ روڈ پر پل قادرآباد کے قریب جھنگ برانچ نہر میں نہاتے ہوئے 45 سالہ شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔
ریسکیو 1122 کے مطابق جاں بحق ہونے والے شخص کی شناخت سجاد کے نام سے ہوئی ہے، جو نہر میں نہانے کے دوران گہرے پانی میں چلا گیا اور ڈوب گیا۔ واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی اور فوری سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کیا۔
ریسکیو اہلکاروں نے کارروائی کرتے ہوئے نہر سے سجاد کی لاش نکال کر ضروری قانونی کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی۔
واقعے کے بعد علاقے میں فضا سوگوار ہوگئی جبکہ شہریوں نے نہروں اور آبی مقامات پر حفاظتی اقدامات مزید مؤثر بنانے کا مطالبہ کیا ہے۔
