گوجرہ ، اسسٹنٹ کمشنر کا LPG گیس دکانوں اور لاری اڈا کا اچانک دورہ

 

Gojra, Assistant Commissioner’s surprise visit to LPG gas shops and lorry depot, fines on those charging excessive fares

گوجرہ: اسسٹنٹ کمشنر محمد ریاض گجر نے عوامی ریلیف اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے شہر بھر میں مختلف مقامات کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے ایل پی جی (LPG) گیس فروخت کرنے والی متعدد دکانوں کا معائنہ کیا اور گیس کی قیمتوں کا جائزہ لیا۔


بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے لاری اڈا گوجرہ کا دورہ کرتے ہوئے مختلف روٹس پر چلنے والی بسوں کے کرایوں کی جانچ پڑتال کی۔ چیکنگ کے دوران زائد کرایہ وصول کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف کارروائی عمل میں لائی گئی اور موقع پر جرمانے عائد کیے گئے۔

Gojra, Assistant Commissioner's surprise visit to LPG gas shops and lorry depot, fines on those charging excessive fares


اس موقع پر محمد ریاض گجر نے ٹرانسپورٹرز کو ہدایت کی کہ حکومت کی جانب سے مقرر کردہ کرایہ ناموں پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مسافروں کے حقوق کا تحفظ اور زائد کرایہ وصولی کے خلاف مؤثر کارروائی ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔


اسسٹنٹ کمشنر نے واضح کیا کہ عوام کو ریلیف فراہم کرنے، ناجائز منافع خوری کی روک تھام اور سرکاری نرخوں پر عملدرآمد کے لیے ضلعی انتظامیہ کی کارروائیاں بلا تعطل جاری رہیں گی۔

اشتہار