گوجرہ: یومِ عاشورہ کے موقع پر شہر میں دو مرکزی جلوس عقیدت و احترام کے ساتھ برآمد ہوئے اور اپنے مقررہ راستوں سے ہوتے ہوئے پرامن طور پر اپنی اپنی منازل پر اختتام پذیر ہوگئے۔
پہلا مرکزی جلوس مرکزی امام بارگاہ حیدریہ سے برآمد ہوا، جو اپنے روایتی اور مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا مقررہ مقام پر اختتام پذیر ہوا۔
دوسرا مرکزی جلوس محلہ رسول نگر سے برآمد ہوا، جس میں عزاداروں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ جلوس اپنے مقررہ راستوں سے گزرتا ہوا بحفاظت اپنی منزل پر اختتام پذیر ہوا۔
جلوسوں کے دوران سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے جبکہ ضلعی انتظامیہ، پولیس اور متعلقہ اداروں کے اہلکار امن و امان برقرار رکھنے اور عزاداروں کو سہولیات فراہم کرنے کے لیے مختلف مقامات پر تعینات رہے۔
