ٹوبہ ٹیک سنگھ ، پیر محل کے درمیان ماحول دوست گرین الیکٹرک بس سروس کا باقاعدہ آغاز

 

Eco-friendly Green Electric Bus Service Officially Launched Between Toba Tek Singh and Pir Mahal


ٹوبہ ٹیک سنگھ: وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ماحول دوست گرین الیکٹرک بس منصوبے کے تحت ٹوبہ ٹیک سنگھ سے پیر محل تک گرین بس سروس کا باقاعدہ آغاز کر دیا گیا ہے۔ اس منصوبے کا مقصد شہریوں کو جدید، محفوظ، آرام دہ اور کم لاگت سفری سہولیات فراہم کرنا ہے۔


ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی نگرانی میں گرین بس سروس کے لیے 30 بس اسٹاپس پر مشتمل تفصیلی روٹ پلان بھی جاری کر دیا گیا ہے۔ گرین بس جنرل بس اسٹینڈ ٹوبہ ٹیک سنگھ سے روانہ ہو کر ڈی سی آفس، نادرا آفس، سبزی منڈی، ڈی ایچ کیو ہسپتال، 3 مرلہ اسکیم، چک 296، چک 294، چک 297، ایگریکلچر یونیورسٹی، چک 349، چک 298، درس اسٹاپ، چک 347، گورنمنٹ ہائی اسکول چک 347، حیدر شاہ موڑ، کھیخا بنگلہ، 30 موڑ، چک 307، چک 342، اضافی آبادی، شورکوٹ موڑ، نادرا آفس پیر محل، چک 319، غوثیہ چوک، جنرل بس اسٹینڈ پیر محل، ٹی ایچ کیو ہسپتال، اللہ والا چوک، ریلوے موڑ اور ڈارخانہ موڑ سمیت اہم مقامات سے گزرے گی۔

Eco-friendly Green Electric Bus Service Officially Launched Between Toba Tek Singh and Pir Mahal


ڈپٹی کمشنر عمر عباس میلہ نے کہا کہ گرین الیکٹرک بس سروس سے طلبہ، سرکاری و نجی ملازمین اور روزانہ سفر کرنے والے ہزاروں شہری مستفید ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ماحول دوست سفری منصوبہ جدید، محفوظ، آرام دہ اور کم خرچ ٹرانسپورٹ کی فراہمی میں اہم کردار ادا کرے گا۔


انہوں نے مزید کہا کہ حکومت پنجاب کی اولین ترجیح عوام کو معیاری، جدید اور بہترین سفری سہولیات فراہم کرنا ہے، جبکہ گرین بس سروس اسی وژن کی ایک اہم کڑی ہے۔

اشتہار