گوجرہ، سابق ایم این اے کی محمد صدیق کے قل شریف میں شرکت، اہل خانہ سے اظہار تعزیت

 

Gojra, Former MNA attends Qul Sharif of Muhammad Siddique, expresses condolences to family

گوجرہ: سابق رکن قومی اسمبلی خالد جاوید وڑائچ نے مہدی محلہ گوجرہ کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے سابق کونسلر بلدیہ گوجرہ میاں عمیر حسن کے والد محترم محمد صدیق کے قل شریف میں شرکت کی۔


اس موقع پر خالد جاوید وڑائچ نے مرحوم کے اہل خانہ سے دلی تعزیت اور اظہار افسوس کیا، مرحوم کے درجات کی بلندی، مغفرت اور پسماندگان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔


اس موقع پر ان کے ہمراہ مختلف سیاسی، سماجی اور کاروباری شخصیات بھی موجود تھیں، جبکہ علاقہ کے معززین کی کثیر تعداد نے بھی قل شریف میں شرکت کرکے مرحوم کے لیے فاتحہ خوانی اور دعائے مغفرت کی۔

اشتہار