ٹوبہ ٹیک سنگھ ، دہشت گرد حملہ: ایک اور سپوت وطن پر قربان، علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی

 

Toba Tek Singh, Karachi Terrorist Attack: Rajana's Son Dawood Sacrificed for the Nation, Atmosphere of Mourning in the Air


ٹوبہ ٹیک سنگھ: کراچی کے علاقے گلستانِ جوہر میں گزشتہ شب دہشت گردوں کی جانب سے پاکستان رینجرز کی ایک تنصیب پر کیے گئے حملے میں تین رینجرز اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے، جن میں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ کی تحصیل رجانہ کے نواحی گاؤں 339 گ ب خورد سے تعلق رکھنے والے رینجرز اہلکار داؤد بھی شامل ہیں۔

ذرائع کے مطابق دہشت گردوں نے رات کی تاریکی میں رینجرز کی چوکی کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں تین بہادر اہلکار وطن کے دفاع کا فریضہ انجام دیتے ہوئے شہید ہوگئے۔ شہداء نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کرکے ملک و قوم کی سلامتی کے عزم کو ایک بار پھر مضبوط کیا۔

شہید اہلکار داؤد کی شہادت کی اطلاع ملتے ہی ان کے آبائی گاؤں 339 گ ب خورد اور گردونواح میں غم کی فضا چھا گئی۔ اہلِ علاقہ، عزیز و اقارب اور دوست احباب نے شہید کی وطن کے لیے دی گئی عظیم قربانی کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے ان کے درجات کی بلندی اور اہلِ خانہ کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔

مقامی افراد کے مطابق شہید داؤد ایک فرض شناس، بہادر اور محبِ وطن سپاہی تھے، جنہوں نے مادرِ وطن کے دفاع میں اپنی جان کا نذرانہ پیش کرکے قوم کا سر فخر سے بلند کر دیا۔

اللہ تعالیٰ شہید داؤد سمیت تمام شہداء کے درجات بلند فرمائے، انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا فرمائے اور پسماندگان کو یہ عظیم صدمہ صبر و استقامت کے ساتھ برداشت کرنے کی توفیق دے۔ آمین۔

اشتہار