ڈپٹی کمشنر کی مؤثر قیادت، تحصیل گوجرہ نے پنجاب بھر میں کارکردگی کے لحاظ سے پوزیشن حاصل کر لی

 

Under the effective leadership of Deputy Commissioner Umar Abbas Mela, Tehsil Gojra secured the third position in terms of performance across Punjab

گوجرہ: ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ عمر عباس میلہ کی مؤثر قیادت، بہترین حکمتِ عملی اور مسلسل نگرانی کے نتیجے میں تحصیل گوجرہ نے پنجاب بھر کی تمام تحصیلوں میں کارکردگی کے لحاظ سے نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے تیسری پوزیشن اپنے نام کر لی۔


یہ کامیابی تحصیل انتظامیہ، بورڈ آف ریونیو، میونسپل کمیٹی گوجرہ اور گوجرہ کی باشعور، ذمہ دار اور تعاون کرنے والی عوام کی مشترکہ کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق اداروں کی انتھک محنت، مؤثر حکمتِ عملی اور عوامی تعاون نے اس اہم سنگِ میل کے حصول میں کلیدی کردار ادا کیا۔


ضلعی انتظامیہ نے اس کامیابی کو ٹیم ورک، شفاف طرزِ حکمرانی اور عوامی خدمت کے جذبے کا مظہر قرار دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ آئندہ بھی اسی جذبے، محنت اور باہمی تعاون کے ساتھ تحصیل گوجرہ ترقی اور عوامی خدمت کے میدان میں مزید نمایاں کامیابیاں حاصل کرے گی اور دیگر تحصیلوں کے لیے ایک مثالی کردار ادا کرے گی۔

اشتہار