گوجرہ ، محرم الحرام سیکیورٹی پلان، امام بارگاہ حیدریہ میں موک ایکسرسائز

Gojra, Muharram Security Plan, Mock Exercise at Imambargah Hyderiya

گوجرہ : محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور عزاداروں کے جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے امام بارگاہ حیدریہ گوجرہ میں ایک جامع موک ایکسرسائز کا انعقاد کیا گیا۔ اس مشق میں ریسکیو 1122، بم ڈسپوزل اسکواڈ، پولیس اور دیگر متعلقہ اداروں کے اہلکاروں نے بھرپور شرکت کی۔


موک ایکسرسائز کا مقصد ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے مختلف اداروں کے درمیان باہمی رابطے، تیاریوں اور ردعمل کا عملی جائزہ لینا تھا۔ اہلکاروں نے ممکنہ سیکیورٹی خدشات، بم کی اطلاع، ہجوم کے انتظام اور ہنگامی امدادی کارروائیوں کے حوالے سے اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔


اس موقع پر ڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ اخلاق اللہ تارڑ نے کہا کہ محرم الحرام کے دوران امن و امان کے قیام اور شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عزاداروں کو پرامن اور محفوظ ماحول فراہم کرنا ضلعی انتظامیہ اور پولیس کی اولین ترجیح ہے۔

Gojra, Muharram Security Plan, Mock Exercise at Imambargah Hyderiya


ڈی پی او نے مزید کہا کہ محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی انتظامات کو مزید مؤثر بنانے کے لیے تمام متعلقہ ادارے مکمل ہم آہنگی کے ساتھ فرائض سرانجام دے رہے ہیں، جبکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے ریسپانس ٹیمیں ہر وقت تیار رہیں گی۔

اشتہار