پیر محل، محرم الحرام انتظامات کی مؤثر مانیٹرنگ جاری، ضلعی افسران کا محرم کنٹرول روم کا دورہ

 

Pir Mahal, effective monitoring of Muharram arrangements continues, district officers visit Muharram Control Room

پیر محل : وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایات پر محرم الحرام کے دوران امن و امان اور عزاداروں کو بہترین سہولیات کی فراہمی کے لیے انتظامات کی مؤثر مانیٹرنگ جاری ہے۔


ڈپٹی کمشنر عمر میلہ، ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ، برگیڈیئر یاسین، کرنل مدثر اور میجر عادل نے محرم کنٹرول روم کا دورہ کیا اور وہاں قائم مانیٹرنگ سسٹم کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر افسران کو جلوسوں اور مجالس کے انتظامات، سکیورٹی پلان، صفائی ستھرائی، سٹریٹ لائٹس اور نکاسی آب سمیت دیگر اقدامات کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔


افسران نے سی سی ٹی وی کیمروں کے ذریعے جلوس روٹس اور حساس مقامات کی نگرانی کے عمل کا بھی مشاہدہ کیا اور متعلقہ اداروں کو ہدایت کی کہ محرم الحرام کے دوران تمام انتظامات کو ہر صورت فعال رکھا جائے۔


ڈپٹی کمشنر عمر میلہ اور ڈی پی او اخلاق اللہ تارڑ نے اس موقع پر کہا کہ عزاداروں کے جان و مال کا تحفظ ضلعی انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ تمام متعلقہ ادارے باہمی ہم آہنگی کے ساتھ فیلڈ میں موجود رہیں گے اور محرم الحرام کے دوران امن و امان کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھی جائے گی تاکہ عزاداران کو محفوظ اور پرامن ماحول فراہم کیا جا سکے۔

اشتہار